ابن خرداذبہ کا نام عبیداللہ کنیت ابو القاسم ، باپ کا نام عبداللہ، دادا کا احمد اور پر دادا کا خرداذبہ تھا. اصل وطن خراسان ایران تھا، اس کے پردادا برامکہ کے ھاتھ پر اسلام لائے. ابن خرداذبہ سن 211 ھجری میں پیدا ہوئے اور سن 300 ہجری میں وفات پائی، وہ ماہر جاگرافيدان تھے. عباسی خلیفہ معتمد کے زمانے میں اس وقت کے ایرانی صوبے " الجبال" کے محکمہ ڈاک اور خفیہ اطلاعات کے سربراہ بنائے گئے. ان کا شمار خلیفہ معتمد کے قریبی اور قابل اعتماد رفقاء اور مصاحبوں میں ہوتا ہے.
ابن خرداذبہ نے کئی کتابیں تحریر کیں مگر ان میں سے صرف ایک ہی کتاب "المسالک و الممالک" ہی محفوظ رہ پائی، جو عربی زبان میں جغرافیہ کی پہلی کتاب مانی جاتی ہے. اس کتاب کو مطبع بریل لیڈن نے 1889ع میں فرینچ ترجمہ کے ساتھ شایع کیا.
اس کتاب میں بغداد سے مختلف ملکوں کی آمدورفت کے راستوں اور مسافتوں کے علاوہ دوسری تاریخی معلومات بھی درج ہے. اس کتاب میں ھندوستان کی بری و بحری راہوں اور یہاں کی مختلف ذاتوں کا بھی تذکرہ ہے. اگرچہ ابن خرداذبہ بذات خود کبھی ہندوستان نہیں آیا مگر اس کی عام معلومات کی بنیاد بطلیموس کا جغرافیہ اور خاص معلومات کا دارومدار اس کے محکمے کی سرکاری اطلاعات پر ہے.
اس کے سرکاری عہدے کی وجہ سے اکثر تاجروں اور مسافروں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں اس لئے اس کی یہ ذاتی معلومات ایک ہندوستانی سیاح کی معلومات سے کم درجہ کی نہیں ہے.
ابن خرداذبہ وہ پہلا عالم ہے جس نے کولمبس کی دریافت سے صدیوں پہلے اپنی کتاب میں امریکہ کی نشاندہی "وق وق" کے نام سے، چین کے مشرق میں دور سمندر پار کی ہے اور وق وق کے امارت کے حالات بتائے ہیں.

No comments:
Post a Comment